
ترکی کے وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ چوتھا ڈرلنگ بحری جہاز ایک دو ماہ میں ترکی پہنچ جائے گا۔
وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے حالیہ ڈرلنگ کاروائیوں کےحوالے سے معلومات فراہم کیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ "تلاش کے زیرِ مقصد، بحیرہ اسود میں پہلے سے ترکی پیٹرولئیم کمپنی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی سات آٹھ ڈرلنگ کاروائیاں جاری ہیں۔ فاتح ڈرلنگ بحری جہاز، بحیرہ اسود کے سقاریہ گیس فیلڈ میں قارا سُو۔1 کنوئیں پر ڈرلنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ ہمارا چوتھا ڈرلنگ بحری جہاز بھی ایک دو ماہ میں ترکی پہنچ جائے گا”۔
فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ” یورپی ممالک کی گیس کی ضرورت کا 40 فیصد روس پورا کرتا ہے اور روس معاہدوں سے ہم آہنگ شکل میں ترکی کے لئے گیس کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہے”۔