turky-urdu-logo

ترکی نے زمینی راستے کے ذریعے یوکرین سے ترکوں کے انخلا ء کا اعلان کردیا

ترک کے نائب وزیر خارجہ نے یوکرین میں ترک شہریوں کے زمینی راستے کے ذریعے انخلاء کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔

نائب وزیر خارجہ یاوز سلیم کرن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہم نے یوکرین سے زمینی راستے کے ذریعے انخلاء کی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ترکی اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے خطے کے ممالک کے ساتھ قریبی تعاون میں ہے۔

کرن نے ان طریقوں کی بھی تفصیل بتائی جن پر ترکوں کو یوکرین سے واپسی کے وقت  پر عمل کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو کا کہنا تھا کہ یو کرین میں موجود ترک شہریوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ زمینی اور سمندری راستے بند ہونے کے باعث ہم اپنے شہریوں کو ان طریقوں سے ملک واپس نہیں لے کر آسکتے تھے اس لیے ہم نے بسوں کے ذریعے زمینی راستے سے انخلاء شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 12 فروری سے ترک وزارت خارجہ کی طرف سے دیے گئے انتباہات کے بعد تقریبا 5 ہزار شہری ملک واپس آچکے ہیں اور تقریبا 16 ہزار لوگوں سے یوکرین میں ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا گیا۔

یوکرین میں روس کی فوجی مداخلت ہفتے کے روز تیسرے دن میں داخل ہو گئی، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق روسی فوجی کئی سمتوں سے دارالحکومت کیف کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

Read Previous

صدر ایردوان کی 68ویں سالگرہ، آذری صدر کی جانب سے مبارکباد کا پیغام

Read Next

یوکرین سے 48 گھنٹے میں 50 ہزار افراد کی ہجرت، ایک لاکھ بے گھر

Leave a Reply