ترک خیراتی ادارہ ترک ہلال احمر ، یوکرین میں فوری طور پر انسانی امداد پہنچانے میں مصروف ہے۔
ترک ہلال احمر کی طرف سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترک ہلال احمر کی مدد کے لیے یوکرائنی ریڈ کراس کی درخواست پر، ہنگامی انسانی امداد ج جس میں 210 مربع میٹر کے عمومی مقصد کے خیمے، پناہ گاہوں کے لیے ایمرجنسی خیمے، خاندانوں کے لیے بستر، کمبل، بچوں کے کمبل، سلیپنگ بیگ وغیرہ شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کے 3 ٹرک امدادی سامان پر مشتمل ہے۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ زیربحث امدادی قافلے کو آج یوکرین منتقل کرنے کا منصوبہ ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ "ہماری ہلال احمر ٹیم، اپنے گھر چھوڑنے والے لوگوں کے لیے ڈیزاسٹر شیلٹر ٹینٹ اور موبائل کیٹرنگ گاڑیوں کے ساتھ علاقے میں جا رہی ہے جوانخلا کیے گئے شہریوں کو ہ تمام امدادی سازو سامان بہم پہنچائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں آنے والے دنوں میں ممکنا مہاجر بحران کا ڈر ہے اس لیے تمام عالمی سماجی رہنماوں کو مل کر اس مسئلے سے نمٹںے کے لیے کوشش کرنی چائیے۔
