turky-urdu-logo

ایرانی وزیر داخلہ ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد واحدی ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال ان کے پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد نے کیا۔

ڈاکٹر واحدی کی آمد سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کے گزشتہ ہفتے ملک کے دورے کے بعد ہوئی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق 9 رکنی ایرانی وفد کا وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے استقبال کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقاتوں کے دوران ڈاکٹر واحدی اور پاکستانی حکام پاک ۔ ایران بارڈر مینجمنٹ اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں دونوں ممالک نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مؤثر عمل درآمد کے لیے خصوصی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

معاہدے کو پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شیخ رشید احمد اور مجلس (ایرانی پارلیمنٹ) میں ایران پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے اراکین کے درمیان ہونے والے اجلاس میں حتمی شکل دی گئی تھی۔

دونوں فریقین نے دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مستحکم افغانستان کی تشکیل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Read Previous

سعودی عرب: واٹس ایپ پر دل بھیجنے والوں کو جرمانہ اور سزا دینے کا اعلان

Read Next

بھارت: کرناٹک میں سکول دوبارہ کھول دیے گئے

Leave a Reply