turky-urdu-logo

صدر ایردوان کے دورے میں یو اے ای کے ساتھ آئندہ 50 سال کے تعلقات کا تعین ہوگا

ترک صدر ابوظہبی کیلئے روانہ ہونے سے قبل اپنے دورہ متحدہ عرب امارات کے حوالے سے کہا ہےکہ وہ ایسے اقدامات کرنے جارہے ہیں جو ترکی اور امارات کے آئندہ پچاس سالہ تعلقات اور تعاون کا تعین کریں گے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خطے کے استحکام کیلئے اہم قرار دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترکی اپنے برادر خلیجی ممالک کے استحکام اور تحفظ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔اردوان نے اس موقع پر کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو شیخ محمد بن زائد کے دورہ انقرہ سے ایک نیا آغاز ملا ہے۔دونوں ممالک کی تجارت میں اضافے کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔یاد رہے کہ ترکی اور یو اے ای کی دوطرفہ تجارت کا حجم آٹھ ارب ڈالر ہے۔

Read Previous

پوری دنیا افغانستان سے متعلق ہماری رائے سے اتفاق کر رہی ہے، وزیر اعظم پاکستان

Read Next

سعودی عرب: واٹس ایپ پر دل بھیجنے والوں کو جرمانہ اور سزا دینے کا اعلان

Leave a Reply