turky-urdu-logo

افغانستان میں مسجد کے دروازے پر دھماکہ، ایک نمازی شہید متعدد زخمی

شمالی افغانستان میں ایک مسجد کے دروازے پر ہونے والے دھماکے میں ایک نمازی جاں بحق اوردیگر 7 زخمی ہو گئے۔

دھماکا صوبہ بادغیس کے صدر مقام قلعہ نو شہر میں ہوا جس کی سرحد وسط ایشیائی ملک ترکمانستان سے ملتی ہے۔

صوبہ بادغیس کے باز محمد سروری نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

باز محمد سروری نے کہا کہ زخمیوں کو صوبے کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ طالبان کے دستوں نے علاقے کو محفوظ کر لیا ہے۔

دھماکا اس وقت ہوا جب درجنوں نمازی جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد کے اندر جمع تھے۔

گزشتہ ماہ مغربی افغانستان کے شہر ہرات میں ایک منی بس میں بم دھماکے میں کم از کم سات افراد جاں بحق ہو گئے تھے، بم کو بس کے فیول ٹینک سے منسلک کیا گیا تھا اور اس سے میں نو افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Read Previous

افغانستان کے منجمد اثاثے دوحصوں میں تقسیم ایک9/11متاثرین اور دوسرا حصہ انسانی ہمدردی کی امداد پر خرچ ہوگا، امریکی صدر جو بائیڈن

Read Next

ترکی:جنگلاتی انتظام کے سابق اہلکار نے 25 سالوں میں 3 کروڑ پودے لگالیے

Leave a Reply