turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان کورونا سے صحت یاب، ٹیسٹ منفی آگیا

ترک صدر رجب طیب ایردوان کورونا سے صحت یاب ہو گئے ۔ صدر اور ان  کی اہلیہ  میں گزشتہ ہفتے کورونا کی تشحیص ہوئی تھی تاہم بیماری کی علامات  ہلکی تھی ۔ جس کے بعد اب صدر  کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جبکہ ان کی اہلیہ ابھی مکمل صحت یاب نہیں ہوئیں۔

صدر کے معالج ڈاکٹر  نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صدر کا  ٹیسٹ منفی آ چکا ہے اور اب ان میں  بیماری کی کوئی علامات بھی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر کی بیماری کے خلاف لڑائی میں ویکسین کا کردار بہت اہم رہا ہے ۔  انہوں نے وبا کے آغاز سے ہی ویکسین کی اہمیت پر زور دیا اور ترکی میں سب سے  پہلے ویکسین لگوائی تا کہ عوام میں ہچکچاہٹ ختم ہو۔

دوسری جانب صدر ایردوان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ  پر اپنی  صحت یابی کا اعلان کیا اور کہا کہ” میں ان تمام بہن ، بھائیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے دعاوں کے ذریعے  اس بیماری سے لڑنے میں میرا ساتھ دیا”

صدارتی ترجمان ابراہیم کلن نے بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ صدر اب صحت مند ہیں اور اپنی معمول کی  ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

 

 

 

Read Previous

اسلامو فوبیا نے بھارت میں”انتہائی مہلک اور خطرناک شکل”اختیار کر لی ہے، امریکی سکالرنوم چومسکی

Read Next

ترکی کی دوسری خیراتی ٹرین 920 ٹن سے زیادہ امداد کے ساتھ افغانستان کے لیے روانہ

Leave a Reply