turky-urdu-logo

واٹس ایپ: آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے ایپ میں تبدیلی کا اعلان

دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ گاہے بگاہے صارفین کی سہولت کے لیے تبدیلیاں کرتا رہتا ہے جس سے متعدد افراد کو ایپ استعمال کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

ایپلی کیشن کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق آئی فون صارفین کے لیے کیمرے سے گیلری تک رسائی کے فیچر میں چھوٹی سی تبدیلی کی ہے۔

اس سے قبل گیلری میں جانے کے لیے کیمرے کے بٹن کے اوپر کچھ تصویریں دکھائی جاتی تھیں جب کہ اب ایسا کچھ نہیں ہوگا۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ کے مطابق اب صارف کو ایک ہی تصویر دکھائی دے گی  جس پرکلک کرکے تصویروں کی گیلری تک رسائی ممکن ہوگی۔

Read Previous

سرمائی اولمپکس: ترکی کے فرقان آقار "شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ” مقابلے میں چھٹے نمبر پر

Read Next

امریکی صدر اور سعودی فرما نروا کا توانائی کی فراہمی پر تبادلہ خیال

Leave a Reply