چین کے داراحکومت بیجنگ میں منعقدہ 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس کے ‘شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ’ مقابلے میں ترکی کے ایتھلیٹ فرقان آقار چھٹے نمبر پر رہے ہیں۔
ترکی کے قومی ایتھلیٹ فرقان آقار، ‘مردوں کے 1000 میٹر شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ’ مقابلے کے فائنل B مرحلے کو 1.36.052 درجے سے اور دوسرے نمبر پر مکمل کر کے اولمپکس میں چھٹے نمبر پر رہے۔
فرقان، موسم سرما اولمپکس کے شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ مقابلوں میں ترکی کی نمائندگی کرنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔ مذکورہ نتائج کے ساتھ وہ ساتویں نمبر پر رہے لیکن A مرحلے کے نتائج کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے۔
فرقان آقار نے مردوں کے 1000 میٹر مقابلوں کے کوٹے میں 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شمولیت کا حق حاصل کیا۔ اس شمولیت کے ساتھ 19 سالہ نوجوان ایتھلیٹ کو، اولمپکس شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ میں ترکی کی نمائندگی کرنے والے پہلے ایتھلیٹ کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے۔
