Turkiya-Logo-top

پی ایس ایل 7: اسٹیڈیم میں 100 فیصد گنجائش کے ساتھ میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

 این سی او سی نے پی ایس ایل میں مرحلہ وار 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دے دی۔

وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال اور بڑے شہروں میں کیسز کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل کے لیے لاہور کے اسٹیڈیم میں 50 فیصد تماشائیوں کو آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ 15 فروری تک 50 فیصد گنجائش کے ساتھ تماشائی میچز دیکھ سکتے ہیں اور 16 فروری سے 100 فیصد تماشائی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز دیکھ سکیں گے۔

این سی او سی کے مطابق صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے جب کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

Read Previous

پاکستان: پی ٹی وی پر ارطغرل غازی کے بعد ایک اور ترک تاریخی ڈرامہ 9 فروری سے نشر کیا جائے گا

Read Next

افغانستان: دہشت گردوں کی ضلع کرم میں فائرنگ، پاک فوج کے 5 فوجی شہید

Leave a Reply