turky-urdu-logo

سعودیہ اور پاکستان کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کا معاہدہ منظور

سعودی کابینہ کا اہم اجلاس گزشتہ روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ولی عہد اور وزیر خزانہ و خارجہ سمیت وزیر دفاع اور دیگر اہم وزراء بھی موجود تھے۔

اجلاس میں پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات اور آئندہ کے لائحہ عمل سمیت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے، جرائم کی انسداد کے سلسلے میں تعاون کے معاہدے اور نشہ آور اشیا کے غیر قانونی کاروبار کے انسداد میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے مسودوں کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں سعودی کابینہ نے عالمی جہاز رانی، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی بھرپور مذمت کی ہے۔

کابینہ نے اجلاس میں متعدد دیگر فیصلے بھی کیے ہیں۔ جن کا مقصد ملک سالمیت اور دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے دہشت گردان حملوں پر آئندہ کا لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا ہے اور حکومت کی جانب سے اس ضمن میں سخت کاروائی پر بھی کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔

خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو بتایا گیا کہ سعودی خود مختاری پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور ملکی دفاع کو مزید مضبوط کر کے دشمن کو سخت جواب دیا جائے گا۔

Read Previous

روس-یوکرین کشیدگی میں اضافہ، امریکی صدر کی روس پر پابندیوں کی دھمکی

Read Next

پی ایس ایل 7 کا پہلا میچ کل کراچی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

Leave a Reply