turky-urdu-logo

بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں

دنیا بھر میں بسنے والے کشمیر آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل ہڑتال ہے، کاروبار بند اور سڑکیں ویران ہیں۔

مقبوضہ وادی میں بھارت مخالف مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جبکہ قابض بھارتی فوج نے وادی کے کئی علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدل کر دیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 75سال سے کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں، لاکھوں بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں کی خواہشات کچلنے کے لیے تعینات کیا گیا۔

میر واعظ عمر فاروق کا مزید کہنا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کا قتل عام جاری ہے اور احتجاج کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

Read Previous

استنبول ایئرپورٹ کوجزوی طور پر پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

Read Next

افغانستان:غیر قانونی طور پر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے درجنوں شہری گرفتار

Leave a Reply