ترک ائیرو اسپیس انڈسٹری ٹی اے آئی اور ایل سلویڈر نے خلا اور سیٹلائٹ کو بہترین طریقے سے سمجھنے کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے۔
ٹوئٹر کی ایک پوسٹ میں ٹی اے آئی نے بتایا کہ ایل سلویڈر کے صدر نائب بوکیلے نے کمپنی کا دورہ کیا اور ہماری مصنوعات کے بارے میں انفارمیشن اکھٹی کی۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان خلا اور سیٹلائٹ کو بہترین طریقے سے سمجھنے کے لیے معاہدہ طے ہوا ہے۔
ترک صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر بوکیلے نے پہلی بار اس سال ترکی کا دورہ کیا۔
بوکیلے کا کہنا تھا کہ صدر ایردوان سے انکی ملاقات کے دوران انہوں نے توانائی، تعمیرات، بندرگاہوں، دفاعی صنعت، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، برآمدات، درآمدات اور تجارت کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
