turky-urdu-logo

افغانستان: مارچ میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

افغانستان میں مارچ سے لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

ترجمان افغان وزارت تعلیم عزیز احمد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امارت اسلامی کو لڑکیوں کی تعلیم سے کوئی مسئلہ نہیں لہٰذا افغانستان میں لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول مارچ سےدوبارہ کھلیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ خواتین اساتذہ کی تنخواہیں اداکی ہیں اور لڑکیوں کیلئے مزید خواتین اساتذہ بھرتی کریں گے جب کہ خواتین اساتذہ نہ ہونےکی صورت میں صرف عمر رسیدہ مرد اساتذہ لڑکیوں کو تعلیم دیں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنےکے بعد سے چھٹی جماعت تک لڑکیوں کو تعلیم دی جارہی ہے۔

Read Previous

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Read Next

پاکستان: ملیر جیل سے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا

Leave a Reply