turky-urdu-logo

صدر ایردوان اور ایرانی صدرکے درمیان رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان نے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں ترک۔ایران تعلقات اور علاقائی مسائل پر غور کیا گیا ۔

صدر ایردوان نے اس بات چیت میں بتایا کہ  عنقریب تہران میں منعقد ہونے والے اعلی سطحی تعاون کونسل کے اجلاس اور اس کے تحت طے ہونے والے معاہدوں سے متعلق امور جاری ہیں۔

صدر نے  اس بات کا اظہار کیا کہ ہم  قفقاز میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھنے سمیت  آذری صدر الہام علی ایف کے ہمراہ تین جمع تین پلیٹ فارم کے اجلاس کی میزبانی  کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Read Previous

یمن میں فضائی حملہ، 100 افراد ہلاک

Read Next

استنبول: شدید برفباری کے باعث یونیورسٹیاں 2 روز کے لیے بند کر دی گئیں

Leave a Reply