ایک کلو سونے سے لکھی سورة رحمٰن کی 24 جنوری کو دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین میں نمائش کی جائے گی۔
یو اے ای میں مقیم پاکستانی آرٹسٹ شاہد رسام نے 1400 سالہ اسلامی تاریخ میں پہلی بار کینوس پر ایلومینیم اور سونے سے لکھے گئے قرآن پاک میں شامل سورة رحمٰن کی نمائش کریں گے۔
عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک میں شامل سورۃ رحمٰن کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
عالمی نمائش میں کراچی سے تعلق رکھنے والے شاہد رسام کا تیار کردہ دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کا نسخہ پیش کیا جائے گا۔
نمائش میں ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ اور یو اے ای میں مقیم پاکستانی شاہد رسام 1400 سالہ اسلامی تاریخ میں پہلی بار کینوس پر ایلومینیم اور سونے سے لکھے گئے قرآن پاک میں شامل سورہ رحمٰن پیش کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق شاہد رسام کا پراجیکٹ 24 جنوری کو دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کے باہر پیش کیا جائے گا۔
