turky-urdu-logo

ایران اور سعودی عرب نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا عندیہ دے دیا

مشرقِ وسطیٰ کے دو بڑے حریف اب دوبارہ ایک دوسرے کے قریب آنے لگے
ایران اور سعودی عرب نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا عندیہ دے دیا
دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات 2016 سے منقطع ہیں، ایران نے ریاض اور سعودی عرب نے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا
دونوں ملکوں کے تعلقات کی بحالی میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا بڑا اہم کردار ہے
عمران خان نے دو سال قبل دونوں ملکوں کے تعلقات بحال کرنے کا بیڑہ اٹھایا تھا
ایران اور سعودی عرب کے درمیان گذشتہ سال اردن میں ہونے والی عرب کانفرنس میں بڑا بریک تھرو ہوا جب دونوں ملکوں کی سیکیورٹی ایجنسیز کے اعلیٰ حکام نے عمان میں ملاقاتیں کیں
گذشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان بغدار میں ہونے والی عرب سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی رابطے ہوئے، مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک نے تعلقات کی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کیا
اس کے بعد سعودی عرب اور ایران کے اعلیٰ حکام کی بیک ڈور ڈپلومیسی جاری رہی۔ دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کی بحالی میں پاکستان کا کردار کلیدی رہا ہے۔
ایرانی پارلیمٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن جلیل رحیمی جہان عابدی نے دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کی بحالی کی نوید سنائی
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا مشرقِ وسطیٰ کے دو بڑے اہم ممالک کے سفارتی تعلقات بحال ہونے سے خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی اور اسلامی دنیا کا اتحاد مزید مضبوط ہو گا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ تعلقات کی بحالی کے حوالے سے انتہائی محتاط رہیں کیونکہ اسرائیل سفارتی تعلقات کی بحالی میں رخنہ اندازی کر سکتا ہے۔
جلیل رحیمی نے کہا کہ تہران میں سعودی اور ریاض میں ایرانی سفارتخانہ کھولنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
ایران اور سعودی عرب کے درمیان یمن جنگ پر اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے، سعودی عرب کا موقف ہے کہ حوثی باغیوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے،
اسی جنگ کی وجہ سے سعودی عرب اور قطر کے تعلقات بھی کشیدہ رہے تاہم گذشتہ سال دونوں ملکوں کے تعلقات دوبارہ بحال ہو گئے ہیں،
ایران کا موقف تھا کہ قطر دہشت گرد تنظیموں کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے
یمن جنگ پر سعودی عرب کی سربراہی میں مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کی ایک اتحادی فوج بھی تشکیل دی گئی تھی۔ سعودی عرب نے پاکستان سے فوجی دستے اس اتحادی فوج کے لئے بھیجنے کی درخواست کی تھی جو اُس وقت کی پارلیمنٹ نے منظور نہیں کی
وزیراعظم عمران خان نے 2019 میں دونوں ملکوں کے تعلقات کی بحالی کے لئے کوششیں شروع کی تھیں جو اب بار آور ثابت ہو رہی ہیں

Read Previous

ترک فٹ بالرحقان چالہان اولو اٹلی میں بہترین کھلاڑی قرار

Read Next

یمن میں فضائی بمباری کے دوران 14 افراد ہلاک

Leave a Reply