turky-urdu-logo

ترکی کی منی سیٹلائٹ گریزو-(263A )13 جنوری کو لانچ کی جائے گی

ترکی کی منی سیٹلائٹ گریزو-(263A )13 جنوری کو لانچ کی جائے گی۔

گریزو-(263A ) کو زونگلدک بولینٹ ایسویٹ یونیورسٹی کی انجینئرنگ فیکلٹی کے طلبا پر مشتعمل گریزو -263 خلائی ٹیم کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ترکی کا پہلا منی سیٹلائٹ گریزو -263A کو اسپیس x کے گالکون 9 راکٹ کے ساتھ 13 جنوری کو خلا میں بھیجا جائے گا۔

گریزو-263 خلائی ٹیم کے کونسلر بولینٹ ایکمیکچی نے میڈیا کو بتایا کہ ٹیم نے اس عمل کے دوران قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ہمیں خوشی ہے کہ ہماری برسوں کی محنت اب رنگ لائے گی۔ہماری منی سیٹالائٹ کو ڈیزائن کر کے راکٹ میں نصب کر دیا گیا ہے اور اب ہمیں لانچ کا انتظار ہے ۔انکا کہنا تھا کہ ہم اس منصوبے کی کامیابی کے ساتھ ہماری ٹیم اور ہمارے شہر کے لیے نئے افق کھلنے کے منتظر ہیں۔

2016 میں پی ای یو طلبا کے ذریعے بحیرہ اسود کے صوبے زونگلدک میں قائم کیا گیا، گریزو -263 کا مقصد خلائی اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجیز پر کام کرنا اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینا ہے۔

اس ٹیم کا نام 1992 میں کوزلو ضلع میں ہونے والے فائر ڈیمپ دھماکے کے نام پر رکھا گیا تھا جس میں 263 کار کن ہلاک ہو گئے تھے۔ فائر ڈیمپ کے لیے ترکی میں گریزو کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ منصوبہ استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی اسپیس سسٹمز ٹیسٹ لیبارٹری کے ساتھ ساتھ امیچور سیٹلائٹ ٹیکنالوجیز ایسوسی ایشن آف ترکی اور ٹی یو ڈیلفٹ یونیورسٹی کے تکنیکی تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔

خلائی ٹیم کے ارکان اس دن کا انتظار کر رہے ہیں جب کیوب سیٹلائٹ جسے انہوں نے ترکی کے پہلے پاکٹ کیوب سیٹلائٹ پروجیکٹ کے طور پر تیار کیا تھا اسے خلا میں بھیجا جائے گا۔

سیٹلائٹ کو چار سال اور آٹھ ماہ تک تقریباً 525 کلومیٹر کے نچلے مدار میں کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پوکٹ کیوب راکٹ لانچنگ کے اخراجات، پیداوار کے وقت، اور ممکنہ سیٹلائٹ کو پہنچنے والے نقصان کو کم سے کم کرتا ہے، جس سے پروڈیوسر کو خلائی ٹیکنالوجیز میں فائدہ ہوتا ہے۔

Read Previous

پاکستان: مری میں شدید برفباری، سیاحوں کے رش اور اموات کے بعد شہر میں ایمرجنسی نافذ

Read Next

سائنو فارم کی نئی پروٹین کورونا ویرینٹ امیکرون کے لیے موثر قرار

Leave a Reply