
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اپنے فنّی و ثقافتی اقدار کے حفاظت کے لئے کی جانے والی ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے۔
صدر ایردوان نے استنبول سلیمانیہ دارالضیا فہ میں منعقدہ دوسری یدی تیپے تقریب کا افتتاح کیا۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی فنّی و ثقافتی اقدار کی پاسداری کرنے اور انہیں آئندہ نسلوں کو منتقل کرنے کے زیرِ مقصد کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اپنی فنّی و ثقافتی میراث کو آئندہ نسل کے تمام افراد تک پہنچانے کے لئے ایسی تمام کوششوں کا دوام ضروری ہے۔ ہم اپنے تہذیبی، فنّی اور ثقافتی میراث کی حفاظت کے لئے اور انہیں آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کے لئے اپنے فرائض کو پورا کرتے رہیں گے۔
7 مارچ تک جاری رہنے والے یدی تیپے میں 226 فنکاروں کے 228 فن پاروں کو تین تاریخی مختلف مقامات پر نمائش کے لیے رکھا گیا ہے، جن میں سلیمانیہ دارالضیا فہ بھی شامل ہے جو کہ 16ویں صدی کے وسط میں تعمیر شدہ سلیمانی مسجد کمپلیکس کا حصہ ہے۔
اس کے علاوہ فاتح گلاس کیوب میں بھی نمائش کے لئے پیش کیے جائیں گے۔