turky-urdu-logo

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، 48 گھنٹوں میں شہدا کی تعداد 9 ہو گئی

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز  نے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 48 گھنٹوں کے دوران 9 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے سری نگر میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن اور محاصرے کی آڑ  میں شہید کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں 48 گھنٹوں میں شہید کشمیریوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل بھی بھارتی فورسز نے تین کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

Read Previous

اسرائیل کی جارحیت نے مخالف بیانات پر مجبور کیا، وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو

Read Next

صلاح الدین ایوبی ڈرامے کی کاسٹ میں 4 پاکستانی اداکار شامل

Leave a Reply