turky-urdu-logo

اسرائیل کی جارحیت نے مخالف بیانات پر مجبور کیا، وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے کہا ہے کہ مصر اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے ان ممالک کے لئے صرف سفیروں کی تعیناتی کافی نہیں ہو گی۔

نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مصر اور اسرائیل کے لئے سفیروں کی تعیناتی سے متعلق سوال کے جواب میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ موجودہ مرحلے میں ایک طویل  وقفے کے بعد  صرف سفیروں کی تعیناتی تعلقات کی بحالی میں کارگر ثابت نہیں ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ سفیروں کی تعیناتی کا فیصلہ، باہمی تعلقات کے ایک مخصوص سطح پر پہنچنے کے بعد  کیا جانے والا مشترکہ فیصلہ ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی کبھی بھی صیہونی مخالف ملک نہیں رہا ۔ یہ اسرائیل کی جارحیت ہے جس نے اسرائیل مخالف بیانات میں اضافہ کیا ہے۔

مصر۔ترکی تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے کہا ہے کہ ” باہمی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔ بہت تیز رفتار نہ بھی ہو تو بھی ایک آغاز ہے”۔

Read Previous

امریکہ اور روس کے صدور میں تلخ کلامی

Read Next

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، 48 گھنٹوں میں شہدا کی تعداد 9 ہو گئی

Leave a Reply