turky-urdu-logo

امریکہ اور روس کے صدور میں تلخ کلامی

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر امریکی صدر بائیڈن اور روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا۔

وائٹ ہاوس کے مطابق 50 منٹ تک ہونے والی گفتگو میں صدر جو بائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب سے کہا کہ امریکا یوکرین پر کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دے گا۔

امریکی صدر نے یوکرین میں پرتشدد صورت حال میں کمی لانے کا مطالبہ کیا اور سفارت کاری کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے روس کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن نے امریکی صدر کو خبردار کیا ہے کہ ماسکو پر  معاشی پابندیاں سنگین غلطی ہو گی اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ یوکرین کی کشیدگی کو لیکر  یہ تین ہفتوں میں دونوں صدور کے درمیان دوسرا ٹیلیفونک رابطہ ہے۔

Read Previous

2021 میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپ کا تاج ٹک ٹاک کے سر

Read Next

اسرائیل کی جارحیت نے مخالف بیانات پر مجبور کیا، وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو

Leave a Reply