turky-urdu-logo

ہم نے وسیع سرمایہ کاری کے ذریعے اپنے شہروں کی تقدیر کو بدل کر رکھ دیا ، ترک صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر کے اپنے شہروں کی تقدیر کو بدلا ہے، اور اس تبدیلی کے ساتھ تعاون کیا اور اسے تقویت دی ہے۔

صدر ایردوان نے انقرہ قزل جا حمام میں "آق پارٹی کے مئیروں کے مشاورتی و جائزہ اجلاس” میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے قابل تجدید شہری منصوبہ بندی اور ماحولیاتی پالیسیوں کے بارے میں کہا ہے کہ "19 سالوں میں ہم نے بہت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر کے اپنے شہروں کی حالتِ زار کو تبدیل کیا ، اس تبدیلی کے ساتھ تعاون کیا اور اسے تقویت دی ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ سال 2018 میں صدارتی نظام حکومت کے نفاذ کے بعد سے اب تک صرف ماحول اور شہری منصوبہ بندی کے شعبے میں 300 بلین لیرا سے زائد مالیت کے 12 ہزار 700 منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ ملک کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کا احاطہ کرنے والی ان سرمایہ کاریوں کے طفیل ہم مستقبل کی طرف زیادہ پُر امید نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم نے، ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انسانیت کو درپیش خطرات میں بتدریج اضافے کو پیش نظر رکھتے ہوئے ” سبز ترقیاتی دور” کو اپنے سال 2053 کا ویژن بنایا ہے۔ سبز ترقیاتی دور کے حوالے سے جو پہلو سامنے آتے ہیں وہ، صاف توانائی کچرا انتظامیہ سے لے کر سبز علاقوں کی تعداد میں اضافے تک،  ہماری بلدیاوں کی دلچسپی کے متعدد شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ میں آپ سب کو سبز ترقیاتی دور کے ساتھ تعاون کی دعوت دیتا ہوں”۔

صدر رجب طیب ایردوان نے خطاب میں اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ہم نے ٹھوس کچرا انتظامیہ قائم کی ہے جو صفر کچرا پروجیکٹ کے ساتھ دنیا بھر کے لئے ایک مثال بنے گی۔

Read Previous

امریکی بحریہ نے یمن بھیجے جانے والے ایرانی ہتھیاروں کو قبضے میں لینے کا دعوی کردیا

Read Next

ترکی اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

Leave a Reply