turky-urdu-logo

ترک ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع

ترکی نے اپنی مقامی طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین ترکو ویک کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز شروع کر دیا۔

یہ آغازہنگامی طور پر ویکسین کی منظوری کے بعد ہوا۔

مارچ 2020 میں پہلی بار کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا جسکے بعد ترکی نے فوری طور پر وائرس سے نمٹنے کے اقدامات شروع کردیے اور اپنی پہلی ویکسین تیار کرنے کا آغاز کردیا۔

پریذیڈنسی آف ترکش ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ اور ترکی کی سائنسی اور تکنیکی تحقیقی کونسل کے تعاون سے ویکسین کی ریسرچ میں ایرکس یونیورسٹی کی تیار کردہ غیر فعال ویکسین نے تیز ترین پیشرفت دکھائی۔

جبکہ ترکو ویک میں ترقی کا عمل اپریل 2020 میں شروع ہوا جسکے جانوروں پر کامیاب ٹرائلز بھی کیے گئے۔

ویکسین کے لیے فیز 1 اسٹڈیز اگلے مہینے شروع ہو ئیں اور اسکے ڈوز 44 رضاکاروں کو لگائی گئی۔

فیز 2 اسٹڈیز کا آغاز 10 فروری 2021 کو ہوا جس میں 250 رضاکاروں کو ویکسین کی ڈوز لگائی گئی۔

دونوں مراحل کے مثبت اعدادو شمار کے ساتھ حکام نے فیز 3 کی شروات کی۔

فیز 3 اسٹڈیز میں ویکسین کی پہلی خوراک 22 جون 2021 کو صدر رجب طیب ایردوان کے منعقدہ ایک پروگرام میں دی گئی جس میں ویکسین کے نام کا اعلان بھی کیا گیا۔

ہزاروں رضاکار جو کورونا سے متاثر نہیں ہوئے تھے یا انہیں پہلی ویکسین نہیں لگی تھی انہیں فیز 3 میں ترکو ویک لگائی گئی۔

اس سال اکتوبر میں ترکو ویک کو ایک بوسٹر شاٹ کے طور پر استعمال کیا گیا۔

جن لوگوں نے پہلے چینی ویکسین لگوائی تھی انکے ذاتی فیصلے پر انہیں چینی ویکسین یا ترکو ویک کی بوسٹر ڈوز لگائی جا رہی ہے۔

25 نومبر  کو وزیر صحت فرحتین کوکا کا کہنا تھس کہ حکام نے ترکو ویک  کے ہنگامی استعمال کی منظوری  کے لیے درخواست دی تھی۔

جنوب مشرقی ترکی کے صوبہ سانلیورفا میں ویکسین کی پروڈکشن ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے، کوکا کا کہنا تھا کہ ترکوویک کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کر دی گئی ہے۔

اس تازہ ترین پیشرفت کے ساتھ، ترکی دنیا کا 9واں ملک بن گیا ہے جو خود اپنی کورونا ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

توقع ہے کہ اس سال کے اختتام سے پہلے ترکوویک کا عام استعمال شروع ہو جائے گا۔

اپنی بنائی ہوئی ویکسین کے ساتھ، ترکی کا مقصدکورونا ویکسین کی خریداری کے حوالے سے غیر ملکی اداکاروں پر انحصار ختم کرنا اور ان ممالک میں ویکسین تقسیم کرنے میں مدد کرنا ہے جن تک ابھی تک رسائی نہیں ہے۔

 

Read Previous

مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کے بھی حق میں ہے، صدر ایردوان

Read Next

استنبول ائیرپورٹ سے امریکی سفارتکار جعلی پاسپورٹ جاری کرنےکے الزام میں گرفتار

Leave a Reply