نامور ترک نغمہ نگار اور شاعر ترگے ایورن پاکستان پہنچ گئے ۔ ترک شاعر نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی پر نغمہ جاری گیا اور پاکستان میں اعلی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔
ترگے ایورن نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کشمیری نغمے بنانے پر ترگے ایورن کی کاوشوں کو سراہا اور ترکی صدر ایردوان کو کشمیرکی حمایت پر خراج تحسین پیش کیا

ترک شاعر اور مصنف ترگے ایورن نے رفاہ یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا سے خطاب بھی کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر مظالم دیکھ کر دل دکھی ہوجاتا ہے ۔ بھارتی جبر اور مظالم کو دنیا کے سامنے موثر انداز سے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ۔
ترگے ایورن نے پارلیمنٹ ہاوس میں کشمیر کمیٹی کے چئیر مین شہریار آفریدی سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر شہریار آفریدی نے ترک شاعر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترگے ایورن مظلوم کشمیریوں کی آواز بن رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی ترکی سے محبت کرتا ہے اور ترک عوام ہمارے بھائیوں جیسے ہیں۔
ترگے ایورن کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کے شکار مظلوم کشمیری مسلمانوں کی آواز کو دنیا تک پہچانے کیلئے خصوصی نغمے تیار کئے ، ان کے دو نغموں "میں ہوں کشمیر” اور "کشمیر ہے میرا نام” دنیا بھر میں مقبول ہوئے ۔ حال ہی میں انہوں نے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بھی نغمہ جاری کیا ہے ۔
															