ترکی میں صدر رجب طیب ایردوان کی تقریب سے قبل پولیس افسر کی گاڑی سے بم نکل آیا۔
پولیس افسر کی گاڑی میں بم کی نشاندہی جنوب مشرقی صوبے ماردین کے علاقے نصیبین شہر میں ہوئی۔
پولیس افسر کو مشرقی ترکی میں اس ایونٹ کے لیے جانا تھا جہاں صدر ایردوان کو بھی شرکت کرنی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس ) نے موقع پر بم کو ناکارہ بنادیا جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب ایردوان کی پارٹی کے نائب سربراہ حمزہ داغ کا کہنا ہے کہ پولیس نے افراتفری سے بچنے کے لیے معلومات جاری کرنے میں تاخیر کی ۔
