turky-urdu-logo

یو اے ای نے فرانس سے 80 جنگی جہازوں کا تاریخی معاہدہ کرلیا

متحدہ عرب امارات یو اے ای نے رفیل جنگی جہازوں کے لیے فرانس کے ساتھ 14 ارب یورو کے معاہدے پر دستخط کردیے جبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے خلیجی دورے پر اربوں یورو کے ایک اور معاہدے کا عزم بھی کیا گیا ہے۔

فرانسیسی جیٹ کے لیے یہ تاریخ کا سب سے بڑا بین الاقوامی معاہدہ ہے جو ایمانوئل میکرون اور ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کے درمیان 2 روزہ دورے میں بات چیت کے بعد سامنے آیا ہے۔

ایمانوئل دو روزہ دورے کے دوران قطر اور سعودی عرب بھی جائیں گے۔

وسائل سے مالا مال یو اے ای فرانسیسی دفاعی صنعت کا سب سے بڑا خریدار ہے انہوں نے فرانسیسی فوج کے 12 کراکل ٹرانسپورٹ ہیلی کوپٹر کے معاہدے پر بھی دستخط کیے، جس کی کل مالیت 17 ارب یورو ہے۔

ایمانوئل میکرون نے دبئی میں میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ ’خطے کے ساتھ تعلقات اور دہشت گردی کے خلاف فعال تعاون پر ہمارا موقف واضح ہے جس سے ہمیں متحدہ عرب امارات کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنے کا موقع ملا ہے‘۔

طویل المدت شراکت داری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے اس سے فرانس کے موقف کو تقویت ملتی ہے‘۔

انہوں بات جاری رکھتے ہوئے فرانس کے اس تعلق کو ’پختہ‘ اور ’بااعتماد‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ وہ اتحادی ہیں جو اپنے وعدوں پر قائم ہیں‘۔

ابوظہبی کے مبادلہ خودمختار دولت فنڈ نے فرانسیسی کاروبار میں 8 ارب یورو کی سرمایہ کاری کا عزم بھی کیا، جب کہ یو اے ای کے دارالحکومت کی لووغ آرٹ گیلری کی برانچ کے لائسنس میں 10 سال کی توسیع کرتے ہوئے اسے2047 تک بڑھا دیا گیا۔

پارلیمانی رپورٹ کے مطابق 2011 سے 2020 تک امارات فرانس کی دفاعی صنعت کا پانچواں بڑا خریدار تھا، جب انہوں نے 47 ارب کے معاہدے کیے تھے۔

سعودی عرب کی جانب سے مذکورہ معاہدے کے تحت لیے جانے ہتھیار یمن میں استعمال کیے گئے تھے، جس کے بعد فرانس کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ یمن میں سعودی قیادت میں اتحادی افواج ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں سے جنگ لڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں دنیا کے خطرناک انسانی بحران نے جنم لیا ہے۔

Read Previous

افغانستان : 15 سالہ سوتود افروتن برطانوی اخبار کی 25 با اثر خواتین کی فہرست میں شامل

Read Next

صدر ایردوان کی ریلی میں جانے والی پولیس کار سے بم برآمد

Leave a Reply