turky-urdu-logo

افغانستان : 15 سالہ سوتود افروتن برطانوی اخبار کی 25 با اثر خواتین کی فہرست میں شامل

افغانستان سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ سو تودا فروتن کو برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے 2021 کی 25 با اثر خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا ہے ۔

15 سالہ سوتودانے طالبان کی نئی حکومت کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے خلاف آواز اُٹھائی تھی۔

ایک تقریب کے دوران سو تودا نے طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے اسکول کھولیں جائیں۔

اس تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جہاں سوتودا کی کافی تعریف کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ستمبر میں طالبان حکومت نے اعلان کیا تھا کہ لڑکوں کو اسکول جانے کی اجازت ہے لیکن لڑکیوں کو اس وقت تک اپنی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت نہیں جب تک کہ ایک مناسب نیانظام قائم نہیں کیا جاتا۔

Read Previous

سال 2021 کے آخری سورج گرہن کا آغاز ہو گیا

Read Next

یو اے ای نے فرانس سے 80 جنگی جہازوں کا تاریخی معاہدہ کرلیا

Leave a Reply