turky-urdu-logo

ترکی میں تیز ہواؤں اور طوفان کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

ترکی میں طوفانی ہواؤں اور تیز بارش کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

 طوفانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ آنے والے طوفان نے تباہی مچادی، استنبول میں طوفانی ہواؤں کی شدت سے کلاک ٹاورگرگیا، ہائی وے پر ٹرک الٹ گیا، مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

طوفانی موسم سے استنبول اور اردگرد کے حصوں میں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

 خبرایجنسی کے مطابق طوفانی ہواؤں کی رفتار 129 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، طوفان کے باعث آبنائے باسفورس میں جہازوں کی آمد ورفت روک دی گئی، استنبول آنے والی پروازوں کا رُخ ملک کے دیگر حصوں کی جانب موڑ دیا گیا۔

Read Previous

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا دورہ اشک آباد، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

Read Next

سعودی عرب: عمرہ کرنیوالے افراد کے لیے حکومت کا بڑا اعلان

Leave a Reply