turky-urdu-logo

اسرائیل کی شام میں بمباری دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسرائیل کی شام میں بمباری سے دو افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شام کے وسطی علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں دو عام شہریوں کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی جارحیت میں شام کے وسطی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ شامی ائیر ڈیفنس نے حمص شہر پر کیے جانے والے حملے کو روکنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کی پڑوسی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے میزائل داغے جس میں زخمی ہونے والوں میں 6 شامی فوجی بھی شامل ہیں۔

Read Previous

ٹرکش لیرا کی گرتی ہوئی قیمت صدر ایردوان کے لیے نئی پریشانی

Read Next

امریکہ ایک بار پھر طالبان سے مذاکرات کرنے کے لیے تیار

Leave a Reply