turky-urdu-logo

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے

ٹیم میں محمد رضوان، حیدر علی، فخر زمان، شعیب ملک، خوشدل شاہ، محمد نواز، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

کھلاڑی پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شامل نہیں ہیں، محمد حفیظ نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جبکہ محمد آصف اور عماد وسیم کو پہلے میچ کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ چکے ہیں اور گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے پریکٹس بھی کی تھی۔

 

Read Previous

پاکستان کی قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس: حکومت متعدد بِلز منظور کروانے میں کامیاب

Read Next

چیمپئنز ٹرافی 2025: اطمینان بخش سیکیورٹی صورتحال پر بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجیں گے، مودی حکومت

Leave a Reply