ترک پارلیمنٹ نے آذربائیجان میں مزید ایک سال فوجیں رکھنے کی قرارداد کی منظور دے دی۔
ترک صدر ایردوان کے دستحط کے بعد قررداد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی جسے متفقہ رائے سے منظور کیا گیا۔
قرارداد میں،آذربائیجان، آرمینیا اور روس کی طرف سے 9 نومبر 2020 کوطے کردہ، "سہ فریقی میمورینڈم” میں علاقائی استحکام کے تحفظ کے لئے کاروائیوں جاری رکھنے کا ذکر کیا گیا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین اور مشروع حقِ خود مختاری کی بنیادوں پر ترکی مرحلے کے آغاز سے ہی، اپنی زمینی سالمیت سمیت تمام حقوق کی حفاظت کر سکنے کے لئے آذربائیجان کے ساتھ مضبوط تعاون کر رہا ہے۔ ترکی، علاقے میں امن و استحکام کو پائیدار بنانے اور اس امن و استحکام کو اقتصادی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں استعمال کرنے کے لئے، اہم اقدامات کر رہا ہے۔
