turky-urdu-logo

ترکی نے ہر قسم کی لت سے لڑنے کے لیے 104 مراکز قائم کر دیے،صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی نے ہر قسم کی لت سے لڑنے کے لیے 104 مراکز قائم کر دیے ہیں۔

ترک گرین کریسنٹ کونسلنگ سینٹرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب ایردوان نے کہا کہ یہ مراکز شہریوں کو تمباکو، شراب، نشہ، جوئے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی لت کے خلاف لڑائی میں مدد فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص میں موجود 104 مراکز نہ صرف نشے کے عادی افراد کو بلکہ ان کے خاندانوں اور سماجی حلقوں کو بھی مفت مدد فراہم کریں گے۔

ایردوان کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنی اس لت کو چھوڑنا چاہتے ہیں انہیں ہیلتھ انشورنس ، روزگار، سرگرمیاں اور پیشہ ورانہ کورس کرنے کی سہولیات بھی میسر کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین نفسیات اور سماجی خدمات کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم افراد کی نشے کے خلاف جنگ کے دوران انکا ساتھ دیں گے۔

ٹیکنالوجی کی لت کے خطرات کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی لت ہماری نئی نسل کو انسانیت سے بہت دور لے کر جارہی ہےاور ہمیں ایک ایسے دائرے میں بند کر رہی ہے جوہماری سوچوں کو اپنا غلام بنا لیں گی۔

Read Previous

خلافت عثمانیہ کے فوجی کی امانت 106 سال بعد فلسطینی خاندان نے واپس کردی

Read Next

وفاداری زندہ رہتی ہے،کتے کی مرحوم مالک سے محبت مثال بن گئی

Leave a Reply