ترک وزیر دفاع حلوصی آقار نے انقرہ میں آذربائیجان کے سفارتحانی میں کاراباخ جنگ میں فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور آذربائیجا ن کا مقصد آرمینیا کی جانب سے جنگ بندی کو یقینی بنانا اور خطے میں امن قائم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و سکون صرف ترکی اور آذربائیجان کے لیے ہی ضروری نہیں بلکہ اگر آرمینیا ہمارے ساتھ تعاون کرتا ہے تو اسے بھی فائدہ ہو گا ۔
وزیر نے مزید کہا کہ اس زمن میں ہمارا ویژن وسیع ہے اور ضرورت پڑنے پر چھ فریقی مذاکرات کے ذریعے پورے قفقار کی سلامتی اور ترقی کے لیے اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ترک اور آذری فوج مفتوحہ علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کرنے میں مصروف ہیں۔
وزیر نے آذربائیجان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم آذربائیجان کی حق کی جنگ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
