turky-urdu-logo

پاکستان: آزاد کشمیر میں مسافر بس کھائی میں جا گری،23 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پلندری آزاد کشمیر میں منجیاڑی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گری، حادثے میں ابتدائی طور پر 7 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں۔

تاہم اب ڈپٹی کمشنر پلندری کا بتانا ہے کہ مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ کوچ میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بلوچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Read Previous

یروشلم سے انخلا میں تاخیر کی پیشکش فلسطینیوں نےمسترد کر دی

Read Next

سعودی عرب: مسجد الحرام میں 12 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر عارضی پابندی

Leave a Reply