turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان جی 20 لیڈرز سمٹ میں شرکت کے لیے اٹلی پہنچ گئے

ترک صدر ایردوان جی 20   لیڈرز سمٹ میں شرکت کے لیے اٹلی کے دارلحکومت روم  پہنچ گئے

صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ کا روم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اٹلی میں ترک سفیر  عمر  گوچق نے استقبال لیا ۔

ترک صدر کے ہمراہ ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو ، وزیر خزانہ لطفی ایلون، ترک مواصلاتی دفتر کے  ڈائریکٹر فرحتین آلتن اور صدارتی ترجمان ابراہیم کلن بھی موجود ہیں

صدر ایردوان نے جی 20 کی استقبالیہ تقریب میں شرکت  کی اور جی 20 فیملی کے ساتھ تصویر بنوائی ۔ اٹلی دورے کے دوران صدر ایردوان "عالمی معیشت اور عالمی صحت” ، "بہتر بحالی کے لیے SMEs اور خواتین کے کاروباروں کی حمایت” اور ایک ورکنگ لنچ میں شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں صدر ایردوان عالمی  رہنماؤں سے  ملاقاتیں کریں گے  اس کے ساتھ ساتھ اطالوی وزیر اعظم ماریو ڈراگی  کی طرف سے منعقد کی جانے والی ثقافتی تقریب اور اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا کی طرف سے وفد کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیہ میں بھی شرکت کی۔

 

 

 

 

Read Previous

استنبول میں پہلی چین-فلسطین بین الاقوامی کانفرنس منعقد

Read Next

لبنان کے سفیر کو سعودیہ عرب نے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

Leave a Reply