turky-urdu-logo

پاکستانی وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر اقوام متحدہ کو خط

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر   اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور صدر سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا۔

شاہ محمود کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل سیکرٹری اور صدرسلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی جارحیت اور انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں پر  تشویش کا اظہار  کیا  ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت پر گزشتہ ماہ ڈوزیئر کے ذریعے بھی اقوام متحدہ کی توجہ مبذول کرائی تھی۔

گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے  بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا تھا۔

اس دوران مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی اور بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیےگئے۔

Read Previous

ترکی میں نیا آئین ناگزیر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

Read Next

ترکی چاڈ کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے: صدرایردوان

Leave a Reply