
ڈسکوری چینل ترکی کے تاریخی طور پر اہم صوبے سانلیورفا میں ایک دستاویزی فلم کی شوٹنگ کر رہا ہے، جہاں گویکلیتیپ جو کہ وقت کے لحاظ سے زیرو پوائنٹ سمجھا ہے واقع ہے۔
گویکلیتیپ جہاں دنیا کا پہلا مندر موجود ہے ، تین سال سے زائد عرصے سے یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔ یہ متعدد کتابوں، فلموں، ٹی وی سیریز، متحرک تصاویر اور دستاویزی فلموں کا موضوع رہا ہے۔
یہ بہت سے مشہور مقامی اور بین الاقوامی اسکرپٹ رائٹرز اور ہدایت کاروں کی توجہ کا مرکز بھی رہا ہے۔
ترکی کی ثقافت اور سیاحت کی وزارت کی فعال پروموشن مہم کی بدولت لوگوں کی توجہ اس آثار قدیمہ کی طرف گامزن کی گئی ہے۔
کارہانٹیپ اور سانلیورفا آثار قدیمہ کے میوزیم کو ڈسکوری چینل کی دستاویزی فلم میں فلمایا جائے گا۔
ترک فلم کمیشن کے سربراہ اور پروڈیوسر سیت یاردیمیسی نے میڈیا کو بتایا کہ انکا مقصد بین الاقوقامی فلم اور پروڈکشن ٹیموں کے ساتھ تعاون کر کے ترکی کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ دستاویزی فلمیں ٹی وی سیریز اور فلموں سے زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔
اینڈریو جانز، ڈسکوری چینل کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر، نے سانلیورفا میں ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
انکا کہنا تھا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے بہت زیادہ پر امید ہیں۔