turky-urdu-logo

صدر ایردوان کا دورہ آذربائیجان،فزولی ہوائی اڈے کا افتتاح کردیا

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور انکے آذربائیجانی ہم منصب الہام علی یوف نے آرمینیائی قبضے سے حال ہی میں آزاد کرائے گئے علاقے کاراباخ میں ایک نئے ہوائی اڈے کا مشترکہ طور پر افتتاح کردیا۔

ایردوان پہلے سربراہ مملکت ہیں جو فوجی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے ہیں، یہ حال ہی میں آذربائیجان سے آزاد ہونے والے علاقے میں آذربائیجان کا پہلا ہوائی اڈا ہے۔

رواں سال فروری میں خطے کی آزادی کے بعد ترک صدر کا نگورنو کاراباخ کا یہ تیسرا سرکاری دورہ ہے۔

ترک صدر اور ان کے آذربائیجانی ہم منصب الہام علی یوف نے نئے ہوائی اڈے کو باضابطہ طور پر کھولنے کے لیے ربن کاٹا، پھر عمارت کا دورہ کیا اور حکام سے بات کی۔

ترک رہنمائی آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کی دعوت پر ایک روزہ دورے پر آذربائیجان گئے تھے۔

صدر ایردوان کے ساتھ وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو ، وزیر دفاع ہلوسی آکار،وزیر ماحولیات اور شہر مرات کورم،وزیر ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچر عادل کریسمیلگولو، مواصلات کے ڈائیرکٹر فرحتین التون اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن بھی دورے میں ساتھ تھے۔

ترک صدر خطے میں ایک شاہراہ اور سمارٹ ایگریکلچر کیمپس کی سنگ بنیاد کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے جو کہ زنگیلان میں ترکی کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا۔

دورے کے دوران ترکی اور آذربائیجان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقاتوں میں موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

12 جنوری کو آذربائیجان کے صدر علی یوف نے ہوائی اڈے کی سنگ بنیاد رکھی تھی۔

یہ ہوائی اڈا 8 ماہ کے عرصے میں مکمل ہوا اور اعلی ترین بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتا ۔

ہوائی اڈے پر پہلی آزمائش پرواز 22 اگست کو کی گئی۔

ہوائی اڈے کا رن وے 3,000 میٹر (9,843 فٹ) لمبا اور 60 میٹر (197 فٹ) چوڑا ہے۔ اس کا ٹرمینل فی گھنٹہ 200 مسافروں کی خدمت کر سکتا ہے۔ بڑے کارگو طیاروں سمیت تمام وائیڈ باڈی والے طیارے ہوائی اڈے پر آسانی سے لینڈنگ اور ٹیک آف کر سکیں گے۔

ترکی کی کمپنیوں نے بھی ہوائی اڈے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالا، جو خودکار نظاموں اور ایک کنٹرول ٹاور سے لیس ہے جو شہری ہوا بازی اور نقل و حمل کے بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتا ہے۔

Read Previous

نائیجیریا: مسلح افراد کا مسجد پرحملہ، 18 افراد جاں بحق

Read Next

بھارتی زیر تسلط کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

Leave a Reply