پاک بحریہ کے لیےتعمیر کیے جانے والے2 ٹگس کی حوالگی کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پاک بحریہ اور شپ یارڈ کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔ اس جہاز کی مجموعی لمبائی 25 میٹر جبکہ وزن 250 ٹن ہے ۔ اس کی حد فتار 12 ناٹ ہے۔ اس پر دو عدد ڈیزل انجن اور پروپلشن سسٹم نصب ہے۔ جبکہ ٹگ ہینڈلنگ کے لیے دیگر جدید مشینری نصب ہے۔ اسکے علاوہ نیوی گیشنل ریڈار، فائر فائٹنگ سسٹم، ڈیک کرین، سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور جہاز کو کھینچنے کے انتظامات ہیں۔
مہمان خصوصی نے شپ یارڈ میں جاری منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت ملجم کلاس کارویٹ ،ایک اور عظمت کلاس کی فاسٹ اٹیک کرافٹ 1500 ٹن وزنی میری ٹائم پیٹرول ویسل تکمیل کے مراحل میں ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ شپ یارڈ اپنے معزز صارفین کے انتہائی اطمینان کے لیے جدید ترین پلیٹ فارم اور خدمات کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے۔
