turky-urdu-logo

افغانستان کے علاقے جلال آباد میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 3 افراد جاں بحق

افغانستان کے شہر جلال آباد میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق طالبان عہدیدار نے حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ حملے میں عام شہری جاں بحق ہوئے۔

عینی شاہدین اور سکیورٹی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو طالبان جنگجو بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رکشہ سوار مسلح افراد نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

یہ صوبہ ننگرہار میں طالبان کے اہداف پر تازہ ترین حملہ ہے جو کئی سال تک دہشت گرد تنظیم داعش کا مرکزی ٹھکانہ رہا ہے۔

ایک اور واقعے میں جلال آباد میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کو ناکارہ بنانے کے دوران دو طالبان جنگجو شدید زخمی ہوئے تاہم واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

Read Previous

افغان طالبان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے خواہشمند ہیں، اقوام متحدہ

Read Next

افغان حکومت نے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کر لیا

Leave a Reply