ترک کمپنی بی ایم سی نے اپنی نئی التوگ 8*8 آرمرڈ کمبیٹ وہیکل ملکی سیکورٹی فورسز کے استعمال کے لیے پیش کردی ہے۔
اس کو ایک تقریب کے دوران آئیڈیف یعنی بین الاقوامی دفاعی صنعتی نمائش میں منظر عام لر لایا گیا تھا۔
التوگ 8*8 آرمرڈ وہیکل کو 35 ملی میٹر کی مین گن سے لیس کیا گیا ہے۔
اس بکتر بند گاڑی کے 6*6 وریئنٹ پر 12.7 ملی میٹر کی مشین گن نصب کی جاسکتی ہے۔
یہ وہیکل آٹھ ٹن پے لوڈ کیری کرسکتا ہے۔
اسکے علاوہ اس میں بیلسٹک اور مائن پروٹیکشن کی صلاحیت موجود ہے۔
اس وہیکل پر تین کریو ممبر ز کے علاوہ بارہ فوجی جوانوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجایا جاسکتا ہے۔
جبکہ اسکی رینج آٹھ سوکلومیٹر اور سپیڈ 110 کلومیٹر پر آر ہے۔
ایک اور کنفگریشن کے مطابق اسکو 105 یا 120 ملی میٹر کی گن سے بھی لیس کیا جاسکتا ہے۔
