
ترک ایرو سپیس انڈسٹریز کے سربراہ نے کہا ہے کہ کمپنی نے ففتھ جنریشن یا نیشنل کمبیٹ ایئرکرافٹ کہے جانیوالے طیارے سے متعلق ڈیجیٹل ٹوئن ٹیکنالوجی پر کام شروع کردیا ہے۔
کمپنی نے اس مقصد کے لیے ترکی میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ایوایشن اور ڈیفنس انڈسٹریز کی طرف سے نامور شخصیات نے شرکت کی۔ ترک ایروسپیس نے فرنچ کمپنی ڈیسالٹ سسٹمز کے ساتھ بھی ایک معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت ترک ایرو سپیس ڈیسالٹ سسٹمز کے ساتھ ملکر کام کرے گی۔
ترک ایرو سپیس انڈسٹریز نے تھری ڈی ایکسپیریئنس پراڈکٹ لائف سائیکل مینجمنٹ پلیٹ فارم اور ایوایشن انڈسٹری کے تجربے سے نیشنل کمبیٹ ایئر کرافٹ کو ڈیزائن سے پروڈکشن میں لے جانے کے لیے استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ ترکی کے نیشنل کمبیٹ ایئرکرافٹ کے پہلے یونٹ کی رول آوٹ 18 مارچ 2023 کوطے ہے۔ ابتدائی طور پر اس کو ریڈی میڈ انجنز سے پاورڈ کیا جائیگا، جبکہ بعد میں مقامی ٹی آر موٹر کے تیار کردہ انجن کو استعمال کیا جائیگا، ترکی انجن کے حصول کے لیے پہلے ہی برطانیہ کے ساتھ مذاکرات کرچکا ہے، لیکن اس بارے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ حالیہ دنوں میں رو س کے ساتھ انجن کے حوالے سے بات چیت کی اطلاعات سننے کو ملیں تھیں۔