ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ اکویو ایٹمی بجلی گھر کا پہلا یونٹ مئی 2023 تک مکمل ہو جائے گا۔
جنوبی مرسین صوبے میں ہونے والی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے مستقبل میں ترکی کے لیے جوہری توانائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے اکویو کی اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے حصول اور تعمیر میں تعاون کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 13ہزار انجینئرز جن میں 10 ہزار ترک اور 3 ہزار روسی انجینئرز شامل ہیں اس پاور پلانٹ کو مکمل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ یہ پاور پانٹ جدید ترین اور محفوظ ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ تعمیر کیا جاتا ہے۔
ترکی اور روس نے 12 مئی 2010 کو اکویو نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
Tags: رجب طیب ایردوان نیوکلیر پاور
