turky-urdu-logo

‏وزیرِ اعظم پاکستان آج دو روزہ دورے کیلئے دوشنبے تاجکستان پہنچ گئے

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان تاجکستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے۔

وہ تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف سے دوطرفہ ملاقات کیلئے صدارتی محل کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیرِ اعظم پاکستان اور تاجکستان کے مابین کاروباری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی وزیراعظم کے دورہ تاجکستان کے شیڈول میں شامل ہے۔

وزیر اعظم دوشنبے میں ایس سی اوکی 20 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے موقع عالمی رہنمائوں کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم ایران، قازقستان، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر اعظم عمران خان تاجک صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایک وفاقی وزرا کا ایک وفد بھی تاجکستان پہنچ گیا ہے۔

Read Previous

پاکستان :کرکٹ ٹیم نے 5 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کا اعلان کر دیا

Read Next

ایپل نے اپنی نئی واچ سیریز 7 متعارف کروا دی

Leave a Reply