
پاکستان کے معروف ناول نگار، مصنف اور سینیئر صحافی طارق اسماعیل ساگر انتقال کر گئے۔
طارق اسماعیل ساگر کے آفیشل فیس بک پیج کے مطابق گزشتہ دنوں طارق اسماعیل ساگر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
آج وہ لاہور کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔
طارق اسماعیل ساگر نے 72 سے زائد کتابیں لکھیں ہیں جس میں جاسوسی ناول اور دیگر شامل ہیں۔
طارق اسماعیل ساگر کی نماز جنازہ آج شام ادا کی جائے گی۔