turky-urdu-logo

ترکی: عجائب گھروں کی تعداد میں اضافہ 2020 میں بڑھ کر 494 ہوگئی

ترکی میں عجائب گھروں کی تعداد 2020 میں 5.8 فیصد بڑھ کر 494 تک پہنچ گئی۔

2019 میں ترکی میں موجود عجائب گھروں کی تعداد467 تھی۔

ثقافتی ورثے کے اعدادو شمار کے مطابق 497 عجائب گھروں میں سے 205 عجائب گھر وزارت ثقافت اور سیاہت کے کنٹرول میں ہے جبکہ 289 عجائب گھر نجی طور پر چلائے جاتے ہیں۔

ریاستی عجائب گھروں میں آنے والے لوگوں کی تعداد میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد کافی کمی دیکھی گئی ہے۔

2020 میں عجائب گھروں میں آنے والے لوگوں کی تعداد 73.6 فیصد سے کم ہو کر صرف 9.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ وزارت سے وابستہ عجائب گھروں میں آرٹ ورکس کی تعداد میں پچھلے سال 0.5  فیصد اضافہ ہوا جسکے بعد انکی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ گئی۔

اسی طرح ملک کے قومی پارکوں میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پرائیوٹ پارکس میں 1.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

Read Previous

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشنر برائے مہاجرین دورے کے لیے ترکی پہنچ گئے

Read Next

ترکی کی دوسرے ممالک کو دعوت

Leave a Reply