
اقوام متحدہ کے ہائی کمیشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی ورکنگ دورے کے لیے ترکی پہنچ گئے۔
ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے ترکی کے ورکنگ دورے میں کی جانے والی میٹنگ کے دوران مہاجرین کی ہجرت اور ان سے متعلقہ موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق فلیپو 7 سے 11 ستمبر کے دوران ترکی کے جنوب مشرقی صوبوں سانلیورفا ، گزینتیپ اور دارالحکومت انقرہ کا دورہ کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فلیپو کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران مہاجرین کی ہجرت اور ان سے متعلقہ موضوعات جو بین الاقوامی ایجنڈے میں سر فہرست ہیں ان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترکی ان پناہ گزینوں کے لیے ایک اہم ٹرانزٹ پوائنٹ رہا ہے جو نئی زندگی شروع کرنے کے لیے یورپ جانا چاہتے ہیں جس میں خاص طور پر وہ لوگ شامل ہیں جو جنگ اور ظلم و ستم سے بچ کر کسی محفوظ جگہ جانا چاہتے ہیں۔
ترکی اس وقت 40 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جن کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں موجود مہاجرین میں سب سے زیادہ ہے۔
ترکی اب نئے مہاجرین کی آمد کو روکنے کے لیے سرحدوں کے اندر اور باہر نئے حفاظتی اقدامات کر رہا ہے۔