ترکی میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ دفاع پاکستان کی تقریب۔
اس تقریب میں سفارتخانہ پاکستان کے سفارتکاروں، سٹاف، ان کے اہلِ خانہ اور بڑی تعداد میں انقرہ میں مقیم پاکستانی اور ترک باشندوں نے شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔
تلاوتِ کلامِ پاکستان کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
اس موقع پر سفیر پاکستان محمد سائرس سجاد قاضی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے یومِ دفاع پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور پوری قوم ، پاکستان کے دفاع کے لیے ایک ساتھ کھڑی ہوئی اور اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج کو پاکستانی قوم کی بھرپور حمایت حاصل ہونے کی وجہ سے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے پیارے وطن کے دفاع ، اس کی آزادی اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کو پاکستانی قوم اور افواج پاکستان نے مل کر اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی اور اس کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیا۔
بھارت جو پاکستان کی جغرافیائی حدود کو پامال کرنا چاہتا تھا اس کو ایک ایسا جواب ملا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
سفیرِ پاکستان نے کہا کہ آج کا پاکستان دفاعی اعتبار سے ایک محفوظ اور مستحکم ملک ہے۔
اس سے قبل ڈپٹی ہیڈ آف مشن جناب محمد ارشد جان پٹھان نے صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
صدر عارف علوی کے پیغام کے بعد سفارتخانہ پاکستان میں ڈیفنس ایٹیچی ائیر کموڈور فاروق حیدر تارڑ نے وزیر اعظم عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
