turky-urdu-logo

کابل میں کرکٹ میچ

کابل میں ایک کرکٹ میچ کے دوران طالبان اور افغانستان کے پر چم ایک ساتھ لہرائے گئے ہیں۔

کابل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ٹرائل میچ پیس ڈیفینڈرز اور پیس ہیروز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

میچ کے دوران دیکھا گیا کہ کچھ تماشائیوں کے ہاتھ میں طالبان کے پرچم تھے جبکہ بعض شائقین نے افغانستان کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔

گزشتہ ماہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد یہ پہلا کرکٹ میچ کھیلا گیا ہے ، میچ کے دوران مسلح طالبان جنگجو تماشائیوں کو سکیورٹی دینے کے ساتھ ساتھ میچ بھی دیکھتے رہے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک طالبان کمانڈر کا کہنا تھا کہ یہاں آنا اور کرکٹ دیکھنا بہت اچھا ہے۔

Read Previous

پاکستان:یکم اکتوبر سے فضائی سفر کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

Read Next

آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے

Leave a Reply